اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی کی سمری تیار کر کے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، جس کے مطابق پیٹرول ایک روپے 40 پیسے، ڈیزل 1 روپے اور ایچ او بی سی 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکا ن ہے۔
جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 106 روپے 37 پیسے ، ڈیزل 108 روپے 34 پیسے اور ایچ او بی سی 129 روپے 66 پیسے ہو جائے گا۔