صدر اوباما پر حملے کی دھمکیاں، سیکرٹ سروس نے تحقیقات شروع کردیں

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سیکرٹ سروس کے حکام نے صدر اوباما پر مبینہ حملے کی دھمکیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریاست “کنیٹی کٹ” حکام کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس ایک مشتبہ شخص کی تلاش میں ہیں، جس کے بارے میں انہیں شبہ ہے کہ وہ مبینہ طور پر صدر باراک اوباما کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ مقامی پولیس حکام سرگرمی سے مشتبہ شخص اور اس کی سلور واکس ویگن کی تلاش میں ہیں۔