کنکریٹ سے بنا دنیا کا مضبوط ترین لچکدار ٹینٹ

Tent

Tent

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انجینئرز نے کنکریٹ کی مدد سے ایک ایسا منفرد خیمہ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف لچکدار ہے بلکہ نہایت مضبوط بھی ہے۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے ٹینٹ کو میخوں اور رسیوں کی مدد سے زمین میں نصب نہیں کیا جاتا بلکہ ایئر پمپ کے ذریعے اس میں ہوا بھری جاتی ہے اور مکمل ہوا سے بھر جانے کے بعد یہ خود بخود سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے۔

اب چاہے آگ لگے یاطوفانی ہوائیں چلیں، شدید بارشیں ہوں یا چلچلاتی دھوپ مکمل طور پر محفو ظ رہتے ہوئے خیمہ جوں کا توں کھڑا رہے گا۔ کیوں ہو گئے نا حیران۔