تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے13ویں سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز

Tournament

Tournament

بنکاک. (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے صوبے سموت پراکن میں ہاتھیوں کے 13 ویں سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

گولڈر ٹرائینگل میں شروع ہونے والے کنگزایلی فنٹ پولو ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں سے تین ٹن (3 ہزار کلوگرام) وزن کے حامل تقریباً 51 ہاتھی حصہ لے رہے ہیں۔

اس ایونٹ میں شامل ہاتھیوں کیلئے خصوصی ضابطے پر عمل کیا جاتاہے جس کے تحت ہاتھیوں کے قد او روزن کا خاص خیال رکھا جاتاہے جسکے تحت زائد وزن کے حامل ہاتھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

رواں برس ہاتھیوں کے اس پولو ٹورنامنٹ میں امریکا، برطانیہ، جرمنی اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جسکا فائنل 31 اگست کو کھیلا جائیگا۔