نیپالیوں نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Flag

Flag

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں عالمی ریکارڈ کی غرض سے جمع ہونے والے افراد نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا ڈالا۔ دارالحکومت کے ایک پارک میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 35 ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے۔

اور مختلف رنگوں کے کارڈز اپنے سر پر اٹھا کر 10 منٹ تک کھڑے رہ کر دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تقریب میں بچوں بڑوں اور بوڑھوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

جس میں ملک کے سیاستدان، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز اور کاروباری افراد بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں لاہور شہر میں 28 ہزار نو سو ستاون افراد نے جمع ہوکر سب سے بڑے انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔