نصیر آباد : نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق ، کلینر زخمی

Nasirabad

Nasirabad

نصیر آباد (جیوڈیسک) نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کر دی ، جس سے ڈرائیور جاں بحق اور کلینر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نیٹو کنٹینر کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کنٹینر پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور غلام رسول موقع پر جاں بحق۔

جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ڈیرہ مراد جمالی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی سخت کر دی ہے۔