جام پور: مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار

Chicken

Chicken

جام پور (جیوڈیسک) جام پور میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے دکان میں چھاپا مارکر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

علاقہ چنگی کوٹلہ مغلاں کے قریب مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے ایک دکاندار محمد ندیم قریشی نے برائلر مرغی کا گوشت 140 روپے فی کلو کی سیل لگا رکھی تھی۔

جس پرشہریوں نےاس سے گوشت خرید کرنا شروع کر دیا۔ مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت کا نرخ 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ محمد ندیم قریشی مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔

جس پر اس کی دکان میں چھاپا مارا گیا تو دکان کے اندر مردہ مرغیاں پائی گئیں ۔جن کا گوشت تیار کر کے فروخت کیا جارہا تھا پولیس نے مردہ مرغیاں قبضہ میں لے کر دکاندارکو گرفتار کر لیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔