تیسرا ون ڈے: پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Pakistan Betting

Pakistan Betting

دمبولا (جیوڈیسک) تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دمبولا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، جنید خان کی جگہ سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وکٹ پر 260 سے 270 کے درمیان اسکور ہوسکتا ہے جبکہ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا ہے کہ اگر ٹاس جیت لیتے تو وہ بھی بیٹنگ کرتے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنزسے ہرایا تھا۔