ملتان، بارشوں سے کپاس کی فصل کو نقصان ، سنڈیوں کا حملہ

Cotton

Cotton

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بارش کی وجہ سے فصلوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث کپاس پر سنڈیوں کا حملہ بھی شروع ہو گیا ہے جس پر کاشتکار پریشان ہیں۔

ملتان میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث کپاس کی فصل کے اردگرد مختلف جڑی بوٹیاں اگنے پر سفید مکھی، جیسڈ اور تھرپس کا حملہ شروع ہو گیا ہےجس کی وجہ سے کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے پر بھی محکمہ زراعت نے تاحال آگاہی مہم شروع نہیں۔

کی جس پر کاشتکار محکمہ زراعت کے حکام کی عدم دلچسپی پر مایوسی کا شکار ہیں۔ رواں سال کپاس کی کاشت کا ہدف 4 لاکھ 36 ہزار 750 ایکڑ رقبہ مقرر کیا گیا۔

لیکن ہدف سے 11 ہزار 750 ایکڑ رقبہ کم کاشت ہونے پر پیداواری ہدف بھی متاثر ہوا ہے۔ کپاس کی فصل متاثر ہونے سے کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ زرمبادلہ کو بھی کافی حد تک نقصان پہنچا ہے۔