آل سندھ شہداء حق قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ مکران اسپورٹس نے کوہاٹ اسپورٹس کو مات دے دی

All Sindh

All Sindh

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام جاری آل سندھ شہداء حق قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مکران اسپورٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوہاٹ اسپورٹس کو 2-1سے شکست دیدی کھیل کے دوران دونوں ٹیمیں نے سبقت لے جانے کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شائقین نے دونوں ٹیموں کو بھر پور داد دی۔

ٹورنامنٹ میں آج عثمان شہید فٹ بال کلب کا مقابلہ ایف سی روور سے ہوگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے معروف فٹ بال آرگنازئر اور خان اسپورٹس فٹ بال کلب کے سیکریٹری دائود شاہ خصوصی شرکت کرینگے۔