ایڈنبرگ (جیوڈیسک) انگلینڈ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے کہا ہے کہ اگر حالیہ ریفرنڈم میں سکاٹ لینڈ آزاد ہو جاتا ہے تو میں پھر انگلینڈ کے بجائے سکاٹ لینڈ کی جانب سے ٹینس کھیلوں گا۔
آزادی یا انگلینڈ کا حصہ ہی رہنا ہے اس حوالے سے ریفرنڈم انیس روز بعد ہو رہا ہے، اور اس ضمن میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے کہا ہے کہ اگر اس میں سکاٹ لینڈ آزاد ہو جاتا ہے تو وہ اس کی نمائندگی کریں گے۔ اور یہ پہلا موقع ہو گا کہ میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے کھیل رہا ہوں گا۔
اینڈے مرے نے کہا ہے کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ سکاٹ لینڈ کی آزادی کے حق میں ووٹ شائد کم ہی ہوں گے، اوروہ آزاد نہیں ہو پائے گا۔
اس کا کہنا ہے کہ میں گیارہ برس کی عمر جب سے ٹینس کھیل رہا ہوں، انگلینڈ کی جانب سے ہی کھیلتا ہوں، تا ہم سکاٹ لینڈ کی آزادی کی صورت میں تو میں اس کی طرف سے ہی کھیلنے والا پہلا کھلاڑی بنوں گا۔