کانگو میں ایبولا سے مزید 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

 Ebola Virus

Ebola Virus

کنشاسا (جیوڈیسک) وائرس کی ویکسین کا انسانوں پر آزمائشی عمل آئندہ ہفتے امریکہ میں شروع کیا جائے گا افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس سے مزید 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کانگو کے وزیر صحت فیلکس نمبی نے بتایا کہ وائرس صوبہ ایکواٹیور میں پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور اسے روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ افریقی ممالک میں ایبولا سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 15 سو ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وائرس کے خاتمے کیلئے تیار کی گئی ویکسین کا آزمائشی عمل آئندہ ہفتے امریکہ میں شروع کیا جائیگا۔