حکومتی ٹیم اور تحریک انصاف کے درمیان کے مذاکرات شروع

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی کمیٹی اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا ابتدائی دور جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر شروع ہو گیا۔

حکومتی ٹیم میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پرویز رشید، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ اور زاہد حامد شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وزیر اعلی پرویز خٹک، اسد عمر، عارف علوی اور شفقت محمود شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ برقرار ہے۔

تحریک انصاف نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مزید پانچ مطالبات شامل کیے ہیں۔ زرائع کے مطابق اگر دونوں کمیٹیوں کے درمیان مطالبات پر اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو اس کو ایگری منٹ کی شکل دیدی جائے گی۔