مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رہنما مسلم لیگ ن کھارا سردار ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے اس صورتحال میں ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان سیاست میں بچگانہ حرکات کررہے ہیں تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت چلانے میں ناکام ہوچکی ہے وہ ملک کی باگ دوڑ کیسے سنبھالے گی عمران خان ذاتی اقتدار کی خاطر ملک کو کھوکھلا کررہے ہیں اور دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو جشن آزادی بھرپور طریقے سے منارہی ہے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوچکا ہے۔ ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے جمہوریت کی بقاء انتہائی ناگزیر ہے ۔ جمہوری سسٹم کاتحفظ ڈیڈلاک کے بجائے ڈائیلاک کے عمل سے وابستہ ہے ۔ حکومت اداروں میں استحکام پید ا کرنے کے لئے پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی قیادت سے تمام معاملات کوافہا م وتفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔