کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/8/2014

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وارڈ نمبر 5 محلہ عثمان غنی کی سیوریج 4 روز سے بند، پانی کے جوہڑ لگ گئے۔ مچھروں کی بہتات کے باعث چلنا پھرنا دشوار ہو گیا۔ اہل محلہ کا احتجاج، ٹی ایم اے خاموش تماشائی۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 5 محلہ عثمان غنی جہاں پر بہت سے سکول اور اکیڈمیاں موجود ہیں۔ اور کروڑ ہسپتال اور کچہری کا گندا پانی بھی ہے جہاں 4 روز سے سیوریج بند ہوجانے کے سبب پانی باہر آگیا ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو اپنے گھروں میں جانا، چلنا پھرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اہل علاقہ چوہدری محمد ارشاد ، رانا سلطان ، جاوید ، ذوالفقار ، ارشد دیول ، شفقت دیول ، رانا سرور و دیگر نے اعلیٰ حکام سے فی الفور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عمران خان اور طاہرالقادری کے دیگر مطالبات مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہیں۔ بلا وجہ لوگوں کو پریشان کر کے پورا ملک جام کر دیا ہے۔ جس پر عوام بیزار ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اسلام آباد سے واپسی پر اخبار نویسیوں کے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت ملکی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ پہلے دھرنوں کی وجہ سے 2 ممالک کے سربراہان اپنا دورہ منسوخ کر چکے ہیں۔ جس سے بہت سے معاہدے نہ ہو سکے۔ اب برادر ملک چائنہ کے صدر آرہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو کہیں یہ دورہ بھی منسوخ نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہیں جس پر کوئی انکار نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ طارق پہاڑ، وفاقی وزیر کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہروں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لیکن کروڑ لعل عیسن میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ جس کے باعث کروباری حضرات سمیت گھروں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ سابق چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان نے کروڑ میں ایمرجنسی ٹرالی ، ٹرانسفارمر سمیت بہت سے منصوبوں کو وعدہ کیا تھا۔ جس کے بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں۔ لیکن ان کی تبدیلی کے بعد باقی کام روک دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے موجودہ چیف ایگزیکٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑ میں بقایا ایک ایمرجنسی کا ٹرانسفارمر 200KV کا اور 200KV کے 5 ٹرانسفارمر فراہم کیئے جائیں۔ اور 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عوامی تحریک ضلع لیہ کے نائب صدر عادل شاہ جہان قریشی کی والدہ ، پیر قمرالزمان قریشی ، پیر یعقوب شاہ قریشی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد رمضان ، کی ہمشیرہ محمد طارق شاہ ایڈووکیٹ کی بھابی ، محمد شاہجہان شاہ قریشی ایڈووکیٹ مرحوم کی اہلیہ بقضائے الٰہی سے فوت ہو گئیں۔ قل خوانی آج 9 بجے ہو گی۔ نماز جنازہ میں زندگی کے ہر شعبہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ قاری محمد عظمت اللہ باری نے پڑھائی۔ مرحومہ کی قران خوانی آج9 بجے ان کے ڈیرہ لیہ روڈ پر ادا کی جائے گی۔ قرآن خوانی میں معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کروڑ کی جانب سے جیوے عمران خان کرکٹ ٹورنمنٹ جھرکل میں ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کے بھائی وحید خان نیازی ، ملک طارق اور عمیر چوہدری کی طرف سے ٹورنمنٹ کیلئے انعام کا اعلان کر کے انعام نہ دینے کی وجہ سے PTI یونٹ جھرکل کے تمام عہدیداران و کارکنان سخت ناراض ہو گئے۔ اور یکم ستمبر کو ایم پی اے مجید خان نیازی کی زیر قیادت نکالی جانے والی ریلی میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ کارکنان و عہدیداران کا کہنا ہے کہ مجید خان کو کم از کم یہ احساس ہونا چاہیئے کہ جس یونٹ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے دن رات محنت کر کے اپنے حلقہ سے بھاری اکثریت سے ووٹ دلوا کر مجید خان کو جتوایا اور مجید خان الیکشن جیتنے کے بعد آج تک دوبارہ اپنے ووٹروں کو ملنے بھی نہیں آئے۔ دوسری جانب ووٹرز کا کہنا ہے کہ یونٹ کے عہدیداروں نے حاجی عبدالمجید خان سے کافی رقم بٹور رکھی ہے جس کی وجہ سے چوہدری شاہبان بھٹی ، محسن بھٹی ، لیاقت بھٹی ، عمرن بھٹی اور کافی سارے دیگر کارکنوں پر یہ الزام لگایا گیا ہے۔ لیکن اس کے بر عکس ایم پی اے مجید خان نیازی کے سیکریٹری ملک ابرار حسین بھمب روزانہ جھوٹی تسلیاں دیتے رہے۔ اور PTI کے کارکنوں سے ملنے کا وقت نہیں نکالا۔ PTI کے کارکنان و عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہر انسان ایک دل رکھتا ہے اور اس میں برداشت کا مادہ بھی ضرور ہوتا ہے۔ لیکن اب ہم نے بہت صبر کر لیا ہے اور بہت گہری سوچ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمارے ساتھ یہی رویہ رہا تو ان قریب سردار ظفر خان بلوچ کی زیر قیادت تحریک انصاف کے ایم پی اے کے دفتر کے سامنے سخت احتجاج کریں گے۔ اگر دھرنا دینا پڑا تو دھرنا بھی دیں گے۔