افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا

African Military

African Military

لیسوتھو (جیوڈیسک) افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ وزیر اعظم ٹام تھابین فرار ہو کر پڑوسی ملک جنوبی افریقہ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

فوج نے وزیر اعظم ہاؤس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور فوجی دستے دارالحکومت کی سڑکوں پو گشت کر رہے ہیں جب کہ تمام ریڈیو اسٹیشن اور مواصلاتی نیٹ ورک بند کردیئے گئے ہیں، حکمران جماعت باسوتھو نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم فوجی بغاوت کی سازش میں ملوث ہیں۔

فرار ہونے والے وزیر اعظم ٹام تھابین نے کہا کہ انہیں طاقت کے بل پر اقتدار سے علیحدہ کیا گیا جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کو خطرہ تھا جس کی وجہ سے ملک چھوڑنا پڑا تاہم جیسے ہی یہ خطرہ ٹلے گا واپس وطن لوٹ جاؤں گا۔

واضح رہے کہ لیسوتھو میں باسوتھو نیشنل پارٹی اور لیسوتھو کانگریس فار ڈیموکریسی کی اتحادی حکومت 2 سال قبل قائم ہوئی تھی تاہم دونوں اتحادیوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں شدیدسیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا اوراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال کر حکومت کا تختہ الٹ دیا۔