جعل سازی کی سیاست بے نقاب ہو گئی: تحریک انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بیدار ہوچکے، جعل سازی اور نعرے بازی کی سیاست بے نقاب ہوگئی، اب عوامی حقوق غصب کرنے والوں کو دیس نکالا ملے گا، اجلاس میں پی ٹی آئی کینٹ کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، تحریک انصاف کی ضلعی قیادت جمشید اقبال چیمہ، شعیب صدیقی، نذیر چوہان، خواجہ جمشید بٹ، ظہیر عباس کھوکھر، حماد اظہر، اصغر گجر، خالد محمود گجر، نوشین حامد، شنیلاروتھ، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ اور خواتین کی بڑی تعداد اجلاس میں موجود تھی۔

دریں اثنا مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کے دن بہت قریب ہیں، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جو قومی جرم ہے۔

تحریک انصاف کے مال روڈ پر دئیے جانے والے دھرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نواز شریف قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں اوروزارت عظمیٰ کے منصب سے علیحدہ ہو جائیں۔