اسلام آباد سیاسی بحران پیچیدہ بنا دیا گیا: جماعت اسلامی

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اسلام آباد سیاسی بحران شدید اور تہہ در تہہ پیچیدہ بنادیا گیا ہے۔ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرلیا گیالیکن ضد، انا اور ناک کی وجہ سے حالات ایک دفعہ پھر بند گلی کی طرف چلے گئے ہیں۔ حکومت اور دھرنے والے ہوش کے ناخن لیں ان کی ناک اور ضد کی وجہ سے آئین اور جمہوریت کی گردن قلم نہ ہو جائے۔

حکومت، عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ہی اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام ذہنی وجسمانی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ کسی بھی ادارے کاکنٹرول حکومت کے ہاتھ میں نظر نہیں آتا۔ انتظامی گرفت کمزورپڑ چکی ہے۔

بجلی کے بلوں کی درستگی سے لے کر شناختی کارڈ اور جنم پرچی بنوانا بھی انتہائی مشکل بنادیاگیا ہے ۔ نجکاری کی پشت پر ایک ایسی سرمایہ دارانہ ذہنیت اور سرمایہ دارانہ سوچ موجود ہے جو صنعت اور تجارت کے سلسلے میں صرف منافع کی پوجا کرتی ہے۔