ایڈیشنل آئی جی کی زیرصدارت اجلاس، امن وامان کا جائزہ

Ghulam Qadir

Ghulam Qadir

کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیااور اجلاس میں شریک زونل ڈی آئی جیز ،ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس آئی یو، اے وی سی سی کے ایس ایس پیز کو ضروری ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم، مشکوک اور مشتبہ سرگرمیوں کی انفارمیشن رپورٹس کے نظام کو تھانوں کی سطح پر مربوط اور مؤثر بنایاجائےاور علاقے کی انٹیلی جنس پر مامور پولیس افسران اور جوانوں سمیت پولیس انفارمرز کو بھی خصوصی ٹاسک دیے جائیں اور موصول ہونیوالی تمام اطلاعات کو فالو کرکےفوری طور پر ایکشن لینےکے ساتھ ساتھ تفصیلی رپورٹس کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔