ویکسین ختم انسداد پولیو مہم ناکام ہونے کا خدشہ

Vaccine

Vaccine

سرگودھا (جیوڈیسک) ضلع میں بیماریوں سے بچاؤ کی مختلف ویکسینز ختم ہونے کے باعث محکمہ صحت مشکلات سے دوچار ہے جبکہ انسداد پولیو مہم سمیت ای پی آئی پروگرام بھی بری طرح متاثر ہونے لگا۔ ای ڈی او ہیلتھ کی طرف سے سیکرٹری صحت کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ کے پاس 32 سو ڈوز زسٹاک میں موجود تھیں۔ 6 اگست کو ویکسین کی مزید دس ہزار ڈوزز موصول ہوئیں جس کے بعد 13 ہزار 200 ڈوزز بچوں کو فراہم کر دی گئیں اب محکمہ صحت سرگودھا کے پاس ویکسین کا سٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

ارسال کردہ رپورٹ میں ماہ ستمبر کے ای پی آئی پروگرام پر عملدرآمد ویکسین کی فراہمی سے مشروط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر دو دن میں ویکسین فراہم نہ کی گئی تو ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم سمیت ای پی آئی پروگرام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ جائے گا۔