سرگودھا (جیوڈیسک) فراڈ کی وارداتوں میں شہریوں کو نصف کروڑ روپے سے زائد کی رقوم سے محروم کر دیا گیا۔ بلاک نمبر 20 کے رہائشی احمد سے ثناء اﷲ نے کاروبار میں جھانسہ دے کر ساڑھے تین لاکھ روپے، واٹر سپلائی روڈ کے محمد ممتاز سے محمد آصف نے ساڑھے تین لاکھ روپے، بلاک نمبر 25 کے محمد اختر سے طاہر نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر دو لاکھ روپے، ریلوے روڈ کے ممتاز سے محبوب حسین نے پچیس لاکھ روپے، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اشتیاق الحق سے محمد اعظم نے 35 لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خوردبرد کر لی۔ پولیس نے متاثرین کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔