ٹور آف سپین ،نیسر بوہانی نے آٹھواں مرحلہ جیت لیا

Win

Win

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے نیسر بوہانی نے ٹور آف سپین سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا۔ جبکہ سپینش رائیڈر کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

سپین میں جاری سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ 207 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔ فرانسیسی رائیڈر نیسر بوہانی نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

انہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل میتھیوز کو شکست دیکر سیزن کی دوسری کامیابی حاصل کی۔ سلواکیہ کے پیٹر ساگان کی ریس میں تیسری پوزیشن رہی۔ سپین کے الجانڈرو والورڈی کا ریس میں ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔