لاہور (جیوڈیسک) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا ٹیموں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ہےاور کہا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے معاملے کا آئینی حل تلاش کریں۔
لاہور سے جاری بیان میں امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائےاورمیڈیا کو آزادی اور سہولت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر ظلم و تشدد ناقابل برداشت ہے، حکومت کو تشدد کا سہارا نہیں لینا چاہیے تھا۔