کراچی (جیوڈیسک) مذہبی اسکالر مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہعمران خان اور طاہر القادری کھلے عام بغاوت کر رہے ہیں، حکومت اب کمزوری نہ دکھائے۔
ہمارا ملک داخلی اور خارجی مسائل کا شکار ہے، حکومت شروع سے کمزوری دکھارہی ہے، دنیا میں کسی جگہ پربھی اس طرح کے پر تشدد مظاہرے نہیں کیے جاتے۔ اسلام آباد کی صورتحال پر مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اس طرح کی یلغار بغاوت کے مترادف ہے۔
پورا ملک نفسیاتی مریض بن چکا ہے، دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے، میں حکومت سے کہتا ہوں کہ جب لال مسجد پر کارروائی ہوسکتی ہےتو ان ڈنڈا برداروں کے خلاف کیوں نہیں، حکومت ان لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔
میں دھرنے کے شرکا سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ ان کے آلہ کار نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کل میں بھی اپنے مدرسے کے بچوں کو لے جاکر دھرنا دے سکتا ہوں۔ حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے تاکہ ملک میں امن و سکون آئے۔