کراچی (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک کو دنیا بھر میں تماشہ بنا دیا گیا ہے، عجیب قائدین ہیں جو عورتوں اور بچوں کے حصار میں سیاست کر رہے ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ضدی بچہ کہتا ہے وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر نہیں مانوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عجیب قائدین ہیں جو عورتوں اور بچوں کے حصار میں سیاست کر رہے ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ الطاف بھائی طاہر القادری کو، سراج الحق عمران خان کو اورآصف زرداری نواز شریف کو سمجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم 1947 میں آزاد ہو گئے، عمران خان صاحب ہمیں دوسری آزادی نہیں چاہیے، کینیڈا کا لیڈراس وقت کہاں تھا جب پاکستان میں زلزلہ آیا۔