پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ، 5 افراد کے اجتماع پر پابندی

Punjab

Punjab

لاہور (جیوڈیسک) صوبہ پنجاب میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ اب کسی بھی عوامی مقام پر 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہو گی۔

شہر میں جلسے جلوس یا ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس سلسلے میں ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے۔

اور ان حالات میں اگر ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں تو دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔ دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر تاحکم ثانی پورے صوبے میں ہوگا۔