بچوں ، بزرگوں پر تشدد ناقابل برداشت ، حکومت مسائل کو خراب کر رہی ہے : شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں معصوم بچوں، عورتوں، بزرگوں اور صحافیوں پر حکومت کی جانب سے بد ترین تشدد ناقابل برداشت ہے۔

حکومت مسائل کومزید خراب کررہی ہے ۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں معصوم بچوں، عورتوں، بزرگوں اور صحافیوں پر حکومت کی جانب سے بدترین تشدد ناقابل برداشت ہے۔

مسائل کا پرامن حل نکالنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی لیکن شرم کی بات ہے کہ حکومت مسائل کومزید خراب کررہی ہے۔ معصوم اور نہتے عوام پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے لوگوں پر طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ عوام تک سچ کی رسائی کا ذریعہ بننے والے میڈیا پر دبائو اور تشدد جمہوری سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔ حکمرانوں نے اسلام آباد کو تماشہ بنایا ہوا ہے۔ مزید نقصان سے بچنے کے لئے مسائل کا فوری حل نکالاجائے۔