اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میڈیا پر تشدد کرنے والے اہل کاروں کو سزا دی جائے گی، پولیس نے حکومت کو شرمندہ کرایا ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی یہ ہی ذہنیت تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کہا کہ وہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو اس معاملے کی شکایت کریں گے، پولیس اہلکاروں کا جو ذمےدار افسرہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ذمے داریوں سے تجاوز کر کے یہاں آیا ہوں، ٹی وی پر جو کچھ دیکھا وہ یہاں آ کر خود دیکھ رہا ہوں، جب ذمے دار افسرنہیں ہوگا تو پولیس غیرذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔