استاد نزاکت علی خاں کی وفات کے بعد استاد سلامت علی خاں نے اپنے بیٹے شرافت علی خاں کے ساتھ جوڑی بنائی ، وہ اپنے چھوٹے بھائی اور معروف کلاسیکل گائیک استاد شفقت علی خان کے ساتھ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔
استاد شرافت علی خاں شام چوراسی گھرانے کے عظیم گائیک استاد سلامت علی خاں کے بڑے بیٹے تھے، وہ تقریبا ایک سال سے گردوں ، بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال ان کی رہائش گاہ رستم پارک میں ہوا۔ مرحوم کو کافی ، خیال ، غزل اور ٹھمری کی گائیکی پر دسترس حاصل تھی۔ انہوں نے پوری دنیا میں کلاسیکل موسیقی کا مظاہرہ کر کے شام چوراسی گھرانے کے گائیکی کے انداز کو پرموٹ کیا۔
استاد نزاکت علی خاں کی وفات کے بعد استاد سلامت علی خاں نے اپنے بیٹے شرافت علی خاں کے ساتھ جوڑی بنائی ، وہ اپنے چھوٹے بھائی اور معروف کلاسیکل گائیک استاد شفقت علی خان کے ساتھ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ ان کی اچانک وفات سے شام چوراسی گھرانے کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔
شرافت علی خاں کی عمر پچپن برس تھی، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور اکلوتا بیٹا شجاعت علی خاں شامل ہیں۔ ان کو آج قبرستان حضرت چراغ شاہ ولی میں اپنے والد کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔