اسلام آباد: پاک سیکرٹریٹ پر دھرنے جاری، وقفے وقفے سے پتھراؤ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پاک سیکریٹریٹ چوک پر تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے جاری ہیں، دھرنے کے شرکا کی جانب سے وقفے وقفے سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ادارے بھی چوکس ہیں اور ان کی جانب سے جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ پاک سیکریٹریٹ چوک پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی مظاہرین سے وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی اسلام آباد نے مظاہرین اور دھرنے کے شرکا کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے ہم ریڈ لائنز کی حفاظت کریں گے، مظاہرین یہاں تک نہ آئیں۔