اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، پیٹرول ایک روپے 41 پیسے اور ڈیزل ایک روپیہ فی لیٹر سستا ہو گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول ایک روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 106 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 108 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے، ہائی اوکٹین ایک روپے 62 پیسے کمی کے بعد 133 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 19 پیسے سستا ہونے سے 92 روپے 8 پیسے، مٹی کا تیل 6 پیسے کمی کے بعد 96 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا تعین یکم ستمبر سے ہو گا۔