لیاقت جتوئی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

Liaquat Jatoi

Liaquat Jatoi

کراچی (جیوڈیسک) ن لیگ کے ناراض رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے پارٹی عہدے چھوڑنے کے 10 ماہ بعد ن لیگ سے اپنے ساتھیوں سمیت علیحدگی کا اعلان کر دیا اور اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کے خلاف انتظامی رد عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج سے ن لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، میرے اور میرے ساتھیوں کی ن لیگ سے علیحدگی کا مطلب سندھ کے 5 لاکھ لوگوں کی علیحدگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس نے مظاہرین پر بے انتہا ظلم کیا ہے، ہم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے۔

لیاقیت جتوئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنی نا سمجھی سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شریف برادران فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور مسائل کے حل کے لیے قومی حکومت قائم کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں۔