اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری رفعت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری بتائیں وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی اس کے خلاف سازشیں شروع ہو جاتی ہیں، وکلا ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
عوام نیا پاکستان نہیں بلکہ قائداعظم کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا آئین کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا جو ایسا کرے اس کے لئے قانون خود اپنا راستہ بناتا ہے۔