گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس کے بیہمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی

Gujarat

Gujarat

گجرات (خصوصی رپورٹ) گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس کے بیہمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت قائمقام صدر پریس کلب فیاض احمد بٹ ،سابق صدر طفیل میر ،صدر الیکٹرانک میڈیا اعجاز احمد شاکر نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کی ریاستی دہشت گردی اور صحافیوں کو حق سچ سے رکا نہیں جاسکتا۔

شیم شیم جیسے نعرے درج تھے۔احتجاجی ریلی گجرات پریس کلب سے شروع ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر فیاض حسین بٹ نے کہا کہ اسلام آباد دھرنوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس تشدد تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے بگا ہم اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سابق صدر طفیل میر نے کہا کہ ذمہ دران کو بے نقاب کیا جانا چاہئے ۔صحافیوں کے ساتھ رویہ قابل افسوس ہے۔سابق صدر مقبول الٰہی بٹ نے کہا کہ صحافیوں کو کلمہ حق کہنے سے کسی صورت روکا نہیں جاسکتا وہ اپنے فرض سے پیچھے ہٹنے والے نہییں چاہئے ان کی جانیں فرض کی ادائیگی کے دوران چلی ہی کیوں نہ جائیں۔صدر الیکٹرانک میڈیا اعجاز احمد شاکر نے کہا کہ پولیس نے صحافیوں پر لاٹھیاں برساکر ظلم کی بد ترین مثال قائم کی ہے انہیں سچ دکھانے اور بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کہا کہ گجرات کے صحافی اسلام میں میں تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔اس موقع پر کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خونی کی گئی۔ریلی میں سابق جنرل سیکریٹری عبدالستار مرزا،سابق سیئنیر نائب صدر مرزا منیر حسین،سجیل خان،نوازش علی نوزش،عاصم رضا سید،احسان احمد چھینہ،سید نوید حسین شاہ،حسام الدین کرامت،ابوبکر سیٹھی۔شفقت علی،عرفان بٹ،راجہ زین،عامر بیگ مرزا،نفیس احمد باجوہ،رانا مشرف علی ناز،نعیم اکبر بٹ،سید الطاف عباس کاظمی،وقار الحسن ہیراودیگر موجود تھے۔