اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے پاک سیکریٹریٹ چوک پر بلوائیوں نے ایف سی اورپولیس پر پتھراؤ کیا ۔ پیٹرول بموں سے حملے کیے۔ کنٹینر جلا ڈالا۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ بارش کے باعث آنسو گیس کا اثر کم ہے۔
مظاہرین پاک سیکریٹریٹ چوک سے آگے بڑھ گئے۔ میڈیا ورکز پر پتھراؤ اور تشدد کیا گیا،گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، ڈنڈا بردار بلوائیوں نے جیو نیوز کی وین پر پتھراؤ بھی کیا۔وین کا شیشے اور ہیڈالائٹس توڑ دیں۔