سیلفی کے شوقین نوجوان ہانگ کانگ کی بلند عمارت پر جا پہنچے

Hong Kong

Hong Kong

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) تصویریں کھنچوانا ایک ایسا شغل کہ اگر کوئی اس بخار میں مبتلا ہوجائے تو پھر پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل کام ہے لیکن جب بات ہو بلند عمارت پر لٹک کر سیلفی لینے کی تو خطروں کے کھلاڑیوں کو روکنا ناممکن ہے۔

جی ہاں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو سیلفی لینے کے ایڈونچر نے ستایا تو بلند عمارت پر جا پہنچے اور لٹک کر اپنی سیلفی لے ڈالی۔ ہانگ کانگ کی چند بلند ترین عمارتوں میں شمار ہونے والی دی۔

سینٹر نامی اس عمارت پر 1135 فٹ کی بلندی پر نوجوانوں کو تصاویر لیتے دیکھ کر نیچے موجود افراد حیرت زدہ رہ گئے لیکن خطروں کے یہ کھلاڑی وہاں بھی اطمینان کے ساتھ پھل کھا کرایڈونچر کو انجوائے کرتے ہیں۔