ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی جھنگ کے زیرانتظام جشن آزادی چیمپئن شپ باڈی بلڈنگ اینڈویٹ لفٹنگ 2014 سپورٹس کمپلیکس میں منعقد

Jhang

Jhang

جھنگ (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی جھنگ کے زیرانتظام جشن آزادی چیمپئن شپ باڈی بلڈنگ اینڈویٹ لفٹنگ 2014 سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی طاہر ملک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیر تھے۔مقابلے مختلف کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں مندرجہ زیل چیمپئن منتخب ہوئے۔ ویٹ لفٹنگ میں فٹنس جم کے محمد اسلام ۔ہیوی ویٹ میں جھنگ جیم کے محمد صدیق۔ باڈی بلڈنگ چیمپئن محمد سہیل شاہد جم۔ ہیوی ویٹ محمد عمران فٹنس ٹائم جم ۔اور شفقت علی بلڈر جم جھنگ چیمپئن منتخب ہوئے۔

اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔تمام مقابلے انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جھنگ کے عہدیداروں چوہدری عمران اکبرچئیرمین ۔محمد شاہد صدر اور مہر تنویر عباس سینئر نائب صدر نے بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طاہر ملک نے کہا کہ صحتمند دماغ صحتمند جسم میں ہوتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ صحتمندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔