وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات جاری

 Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل کی ملاقات کے دوران ملک کی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے پر زور دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ہنگامی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج نے واضح اعلان کیا تھا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں اور موجودہ بحران کو جلد سے جلد مذاکرات سے حل ہونا چاہئے ۔کانفرنس میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔