راستے سے کانٹا ہٹا دینا

Revolution

Revolution

کراچی (محمد شعیب) راستے سے کانٹا ہٹادینا بہت بڑی نیکی کا درجہ رکھتی ہے اور بے مقصد، سڑکیں بند کرکے لوگوں کا راستہ روکنا انہیں روزگار سے روکے رکھنا، کوئی سوچے تو سہی کہ اتنے لوگ اپنے کام روزگار کو چھوڑ کر اتنے دن سے سڑکوں پر کیا کررہے ہیں ان کا ذریعہ معاش کیا ہے۔ انہین کھانے پینے کو تو مل رہا ہے لیکن ان کے بچوں کو کون روٹی مہیا۔

کررہا ہے ؟ ذرا عقل استعمال کی جائے تو معلوم ہو کہ قادری کیا چاہتا ہے۔ ؟ انقلاب ؟ انقلاب کیسے ائے گا ۔ جب تک وہ حکومت کے ایوانون مین داخل نہیں ہوگا وہ انقلاب نہیں لاسکتا ، جب تک وہ عوام کے دل نہیں جیتے گا وہ انقلاب نہیں لاسکتا ، اس وقت اس کے ساتھ صرف اس کے اکارکن ہیں جنہیں قسم دے کر روکا گیا ہے کہ جو واپس جائے گا اسے قتل کردیا جائے۔

عوام اس کے ساتھ نہیں ہے عوام نے بڑے عرصے بعد سکھ کا سانس لیا تھا ہر پندرہ دن بعد جو پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی تھیں وہ ایک عرصے سے رکی ہوئی ہیں۔ یہ کوئی مقصد نہیں ہے کہ حکومت صرطف ہماری ہی ہو ، بلکہ نظام کے تحت جو حکمران بن گیا اس کی اطاعت فرض ہے۔ قادری اگر قرآن پڑھا ہوا ہوتا اسے یہ اٰئت ضرور معلوم ہوتی۔

اتباع کرو اللہ کی اس کے رسول کیا ور وہ جو تم پر حاکم ہے اس کی۔ جو شخص نظام کو ہی نہیں مانتا الیکشن مین اس نے حصہ ہی نہیں لیا اسے ملکی سیاست میں دخل دینے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اگر الیکشن ہوتے بھی ہیں تو قادری کو سب سے پہلے کنیڈین شہریت ترک کرنا پرے گی جسے وہ کبھی نہیں کرے گا، اور پچھلا دور گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسمبلی ممبر تھا یا نوازشریف کا یا کسی بھی جماعت کا اس کی دہری رکنیت کا پتہ چلا تو اس کی اسمبلی رکنیت ختم کردی گئی۔ رحمان ملک تک کو نہیں بخشا گیا۔