وزیر اعظم، وزیرداخلہ کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں مذکورہ درخواست اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی۔

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے پولیس کو صحافیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ آرمی چیف پر بہتان لگا کر نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ نواز شریف کو آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو کل تک کے لیے نوٹس جاری کردیا۔