انگلینڈ کو ایک اور شکست، ون ڈے سیریز میں بھارت کی دو صفر کی ناقابل شکست برتری

India

India

ٹرینٹ برج (جیوڈیسک) ٹرینٹ برج میں ہونے والے سیریز کے تیسر ے ایک روزہ میچ میں بھارت کے سپنرز نے کمال باولنگ کی، اور انگلینڈ کے کسی بلے باز کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان کک 44 ہیلز اور بٹلر42,42 اور ٹریڈ ویل 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ایشوین نے تین اور کمار، محمد شامی، رائن ، جاڈیجہ اوررایودو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی طرف سے شیکھر دھون کے ساتھ اس بار ریہانے نے اننگز اوپن کی۔ دھون ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 16 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ ریہانے نے 45 کوہلی نے 40 رائنا نے 42 اور رایودو نے 64 ناٹ آوٹ بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے واکس ، ٹریڈ ویل ، فن اور سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایشون کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری مل گئی ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا ، جب کہ اس کے بعد ہونے والے دونوں میچز بھارت جیت چکا ہے۔

سیریز کے دو میچز رہ گئے ہیں ، اور اگر ان دونوں میں انگلینڈ جیت بھی جائے تو بھی سیریز جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔