آرمی حلقوں کی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مشورے کی تردید

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی کے قریبی حلقوں نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مشورے کی تردید کر دی ہے، یہ تردید میڈیا پر ایسی اطلاعات آنے کے بعد کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا پروزیر اعظم کے استعفے سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں آرمی چیف کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں ہوا۔