راشد لطیف کی آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) راشد لطیف نے شاہد آفریدی کوقومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویزدیدی۔ سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ میں شاہد آفریدی مصباح الحق سے زیادہ بہتر کپتان ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست سے عالمی کپ کے لئے تیاریاں بھی متاثر ہوں گی۔

ایک سوال پر راشد لطیف نے کہا کہ بار بار ایک ہی کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا ہے ، نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے مصباح الحق بھی دبائو میں آئیں گے اور وہ خود بھی پچھلی سات اننگز سے مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ انہیں مصباح کا کیریئر بھی خطرے میں نظر آرہا ہے۔ کارکردگی کے علاوہ ان کی کپتانی بھی دفاعی ہے۔