کراچی سے فلم اور ڈرامے کا آغاز خوش آئند ہے، سید نور

Syed Noor

Syed Noor

کراچی (جیوڈیسک) فلم ڈائریکٹر سید نور کیساتھ 13 ستمبر کو کراچی کے مقامی ہال میں شام منائی جائے گی۔

سید نور کا کہنا کراچی میرا اپنا شہر ہے وہاں جب بھی آتا ہوں تو اپنائیت کا احساس ہوتا ہے خوشی کی بات ہے کہ آج کراچی سے فلم اور ڈرامے کاایک مرتبہ پھر آغاز ہوچکا ہے اورہمارے نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں‘ میراہمیشہ سے یہ ہی کہنا تھا کہ اپنی انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشیش کریں۔ دیر آئے درست آئے کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے ہمارے فنکاروں نے اچھا کیا ہے۔