لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 21 افراد کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، فیصل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے موقعے کا ملاحظہ کرنے کے بعد گواہوں کو بلانے کے لیے طلبی نوٹس جاری کر دئیے۔
انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن نے گواہ طلب کرنے کے حوالے سے مدعی جواد حامد کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
یہ مقدمہ جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 21 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور پولیس آرڈیننس کی دفعات سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔