صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سسٹم لپٹ جائے گا، رحمان ملک

 Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے موجودہ صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سسٹم لپٹ جائے گا یا حکومت گر جائے گی تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کریں، پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کو معاہدے کے مطابق پر امن رہنا چاہیئے تھا، پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے، کسی بھی صورت آئین کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھی انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہیئے،طاقت کا استعمال نہ کیا جائے ، 17 دن سے پوری دنیا میں ہمارا تماشا لگا ہوا ہے، نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔