والدہ کی ہدایت پر میک اپ بہت کم کرتی ہوں : کم کدرشن

Kim Kardashian

Kim Kardashian

ممبئی (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کم کدرشن نے کہا ہے کہ وہ والدہ کی ہدایت پر اب میک اپ بہت کم کرتی ہیں۔ کم کدرشن نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بیٹی نارتھ ویسٹ کی پیدائش کے بعد ان کی والدہ نے انہیں سختی سے میک اپ کے کم استعمال کی ہدایت کی تھی جس پر وہ اب بھی عمل پیرا ہیں اب وہ خود زیادہ تر سادہ رہنا پسند کرتی ہیں کیونکہ اس سے وہ اپنی بچی کو باآسانی پیار کر سکتی ہیں۔ میک اپ کے ساتھ ایسا کرنا بے حد مشکل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل زیادہ تر وقت اپنی 14 ماہ کی بیٹی کے ساتھ گزاررہی ہیں کیونکہ اس عمر میں اسے ان کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اور ا نہیں ایسا کرکے اطمینان ملتا ہے کیونکہ ان کی بیٹی ان کی پہلی ترجیح ہے۔