مشورے کے لئے والد سے زیادہ کرن جوہر کو ترجیح دیتی ہوں، عالیہ بھٹ

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ مشورے کے لئے والد مہیش بھٹ سے زیادہ ہدایت کار کرن جوہر کو ترجیح دیتی ہوں۔

عالیہ بھٹ کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنے فلمی کیرئیر، پیار اور زندگی کے حوالے سے تمام معاملات ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، میں اپنی فلموں کے معاملے میں والد کرن جوہر سے زیادہ کرن جوہر سے مشاورت کر ترجیح دیتی ہوں، میرے والد کا خیال ہے کہ کوئی بھی شخص میرے لئے اچھا ثابت نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود میں اپنے معاملات کے لئے کرن جوہر کے پاس جاتی ہوں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کو کرن جوہر نے بالی ووڈ میں متعارف کرایا اور ان کی پہلی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ تھی جس میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔