آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی

Indian Cricket Team

Indian Cricket Team

دبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی، یہ اعزاز انڈین ٹیم کسی کامیابی کی وجہ سے نہیں بلکہ زمبابوے کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد ملا ہے۔

زمبابوے نے آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست کیا دی کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی اور آسٹریلیا جو پہلے نمبر ون پوزیشن پر تھا جو اب تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ،جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے زمبابوے رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہے۔