جھنگ: ملک میں جاری انتشار ملکی املاک کی توڑ پھوڑ اسلام آباد میں اہم امارات پر قبضے کی کوشش اور اسلامی ملک میں مغرب کی تہذیب کو عام کر نے اور کھلے عام فحاشی عریانی پھیلانے کے جرم میں عمران خان ،طاہرالقادی اور ان کے رفقاء کے خلاف ملک اور قوم کے ساتھ غداری کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا جائے اور بیس پچیس دنوں میں جو ملک کا اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ان ملک کے غداروں سے وصول کیا جائے ان دونوں یہودی ایجنٹوں کو سخت سے سخت سزادے کر ان کے مغربی آقائوں پر یہ واضع کردیا جائے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کی جا ئے گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمن عزیز نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو کسی ایسے نئے پاکستان کی ضروت نہیں ہے جس میں مائوں بہنوں اور بیٹیوں کو سٹرکوں اور چوراہوں پر نچایا جائے پہلے بھی اسطرح کے ایجنڈے لیکر لوگ پاکستان میں اچکے ہیں لیکن پاکستان کی غیور قوم نے ان کی سازشوں کو نا کام کیا ھے اور اب بھی یہ مغرب زدہ نام نہاد لیڈر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے جمعیت علماء اسلام اور پاکستان کی حقیقی مذہبی اور سیاسی قوتیں ان کے راستہ میں آ ہنی دیوار بن کر کھڑی ھونگی۔